ہوم Business پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخی سطح پر پہنچ گئی

پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخی سطح پر پہنچ گئی

0



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عید کی چھٹیوں کے بعد کے بعد کاروباری ہفتہ کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کے ساتھ موجودہ پروگرام کی کامیابی کیساتھ تکمیل، معیشت قدرے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیساتھ زر مبادلہ ذخائر میں اضافہ جیسے عوامل پر ملکی تاریخ میں پہلی بار مارکیٹ 70500 پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگئی اور انڈیکس میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 64 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 98 کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ51 فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں 229.86 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 70314.72 پوائنٹس سے بڑھ کر70544.58 پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 58.79 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30 انڈیکس 23132.29 پوائنٹس سے بڑھ کر 23191.08 پوائنٹس ہو گیا۔

 
 
 





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version