ہوم Business پاکستان میں 1 ماہ کے دوران 2 ہزار 651 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ...

پاکستان میں 1 ماہ کے دوران 2 ہزار 651 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، ایس ای سی پی

0


پاکستان میں 1 ماہ کے دوران 2 ہزار 651 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، ایس ای سی پی

سیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں ایک ماہ کے دوران 2 ہزار 651 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوگئیں۔

ایس ای سی پی نے نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

ایس ای سی پی کے مطابق ملک میں 1 ماہ کے دوران 2 ہزار 651 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، یوں رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 2 لاکھ 12 ہزار 108 ہوگئی۔

اعداد و شمار کے مطابق نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں سالانہ 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ایس ای سی پی کے مطابق جنوری 2024 میں رجسٹرڈ ہونے والی نئی کمپنیوں میں 58 فیصد پرائیویٹ ہیں جبکہ 5 غیر لکی ہیں۔

اعدا د و شمار کے مطابق جنوری میں تقریباً 99 اعشاریہ 85 فیصد کمپنیاں آن لائن رجسٹرڈ ہوئیں۔

ایس ای سی پی کے مطابق جنوری میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی 356 کمپنیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق تجارت کے شعبے میں 319، رئیل اسٹیٹ کی 277، سیاحت شعبے میں 145، تعلیم میں 116 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔

ایس ای سی پی کے مطابق جنوری میں 68 کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری رپورٹ کی گئی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version