ہوم Business پاکستان نے جنوری سے نومبر 2024 میں 28.89 ارب ڈالرکی مصنوعات برآمد...

پاکستان نے جنوری سے نومبر 2024 میں 28.89 ارب ڈالرکی مصنوعات برآمد کیں، اسٹیٹ بینک

0


پاکستان نے جنوری سے نومبر 2024 میں 28.89 ارب ڈالرکی مصنوعات برآمد کیں، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستانی مصنوعات سال 2024 میں دنیا کے 200 سے زائد ملکوں نے خریدیں۔ 

پاکستانی برآمدات سال 2024 کے حوالے سے  کراچی سے اسٹیٹ بینک کے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے جنوری سے نومبر 2024 میں 28.89 ارب ڈالرکی مصنوعات برآمد کیں۔ 

جبکہ سال 2024 کے 11 مہینوں میں پاکستانی برآمدات میں 10.81 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق امریکا سال کے 11 مہینوں میں پاکستان سے 5.20 ارب ڈالر کا سامان خرید کر سر فہرست رہا، چین 2.279 ارب ڈالر کا سامان خرید کر پاکستان مصنوعات کا دوسرا بڑا خریدار رہا۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق برطانیہ 1.93 ارب ڈالر کا سامان خرید کر پاکستان کا تیسرا بڑا تجارتی حلیف رہا، بھارت کو سال 2024 میں پاکستان سے 37.45 لاکھ ڈالر کا سامان بیچا گیا ہے۔ 

افریقہ کے بیشتر ملکوں نے پاکستان سے سال 2024 کے 11ماہ میں تجارت بڑھائی۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایران کو پاکستانی برآمدات 300 فیصد بڑھ کر 32 ہزار ڈالر رہیں۔ دبئی نے سال 2024 میں پاکستان سے 1.69 ارب ڈالر کا سامان خریدا۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق دبئی نے سال 2024 میں 36.38 کروڑ ڈالر مالیت کا اضافی سامان پاکستان سے خریدا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version