ہوم Business پٹرول کی قیمت میں بھاری اضافے کا امکان 

پٹرول کی قیمت میں بھاری اضافے کا امکان 

0



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے حال ہی میں بجلی کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کر دیاہے اور اب اس کے بعد پٹرول مہنگا کرنے کی بھی باری آ گئی ہے ، اسی سلسلے میں آئندہ ماہ سے پٹرول اور ڈیزل 7 سے 8 روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند دنوں کے دوران عالمی منڈی میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 4.4 اور 5.5 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا ہے۔ موجودہ ٹیکس کی شرحوں اور دیگر حساب کتاب کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرول کی قیمت 7 روپے اور ڈیزل کی قیمت 8.5 روپے فی لیٹر بڑھنے کا امکان ہے۔

یہ بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اگر حکومت نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ موجودہ 60 روپے فی لیٹر سے زیادہ پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کا انتخاب کرتی ہے تو قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

حکومت نے فنانس بل 2024 میں پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی زیادہ سے زیادہ حد کو 80 روپے فی لیٹر تک بڑھا دیا، تاکہ گزشتہ مالی سال کے دوران 960 بلین روپے کے تخمینے کی وصولی کے مقابلے میں 1.28 ٹریلین روپے اکٹھے کیے جا سکیں، جو کہ 869 ارب روپے کے بجٹ ہدف سے تقریباً 91 ارب روپے زیادہ ہے۔

 اس سے قبل یکم مئی سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی، جس کی بنیادی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ میں گراوٹ تھی۔اس طرح پٹرول کی قیمت 30 اپریل کے 294 روپے کے مقابلے میں کم ہو کر تقریباً 259 روپے پر آ گئی، ڈیزل کی قیمت اپریل کے مقابلے میں تقریباً 22 روپے فی لیٹر کم ہو کر 268 روپے پر آئی۔

خیال رہے اس وقت حکومت پیٹرول اور ڈیزل پر تقریباً 77 روپے فی لیٹر ٹیکس وصول کر رہی ہے، تاہم پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس صفر ہے۔تاہم، حکومت دونوں مصنوعات پر 60 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی چارج کرتی ہے، جبکہ پیٹرول اور ڈیزل پر تقریباً 17 روپے فی لیٹر کسٹم ڈیوٹی بھی وصول کرتی ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت پیٹرول فی لیٹر قیمت 258.16 روپے اور ڈیزل 267.89 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version