ہوم Business پیٹرولیم مصنوعات آج مہنگی ہوں گی؟

پیٹرولیم مصنوعات آج مہنگی ہوں گی؟

0


—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آج 15 اپریل کو مہنگی ہوں گی یا نہیں اس حوالے سے پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے کوئی واضح صورتِ حال سامنے نہیں آ سکی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن نے بتایا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ابھی تک اوگرا کی سمری نہیں آئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کتنی مہنگی ہو سکتی ہیں، اس حوالے سے سمری سے قبل کچھ نہیں کہہ سکتے۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ 2 ہفتوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت اوپر گئی ہے۔

واضح رہے کہ ہر 15 دن بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کیا جاتا ہے یا انہیں پرانے نرخوں پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا جاتا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیرِ اعظم کی مشاورت سے وزارتِ خزانہ کرتی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version