ہوم Business پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

0



پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

 اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک بھر میں16جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ ڈیزل کے نرخ میں کوئی کمی متو قع نہیں ہے۔ 

“جیو نیوز ” کے مطابق ایک سینئر سرکاری افسر کا کہنا ہے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی ایک وجہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کا مستحکم ہونا بھی ہے۔ مٹی کے تیل کے نرخ میں3.29اور لائٹ ڈیزل کے نرخ میں1.75روپے فی لیٹر کمی متو قع ہے۔  حکومت ڈیزل کی قیمت میں کسی کمی کا ادارہ نہیں رکھتی۔

مذکورہ کمی کے بعد پیٹرول کی قیمت 276.21 سے کم ہو کر 267.34روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ اس طرح مٹی کے تیل کی قیمت 188.83سے کم ہو کر 185.54روپے فی لیٹر ہو جائے گی جبکہ لائٹ ڈیزل 165.75سے کم ہو کر 164روپے فی لیٹر ہو جائے گا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version