ہوم Business پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج اضافے کا امکان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج اضافے کا امکان

0



(24 نیوز)نگران حکومت 16 فروری 2024 سے شروع ہونے والے اگلے 15 دن کے لیے ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کر سکتی ہے۔

سرکاری ذرائع  کےمطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اہم اضافہ بحیرہ احمر میں تیل کے جہازوں اور دیگر بحری جہازوں کی نقل و حرکت پر حوثیوں کے مسلسل حملوں کی وجہ سے خوفناک صورتحال ہے۔

تاہم، ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ کے بغیر پیٹرول کی قیمت میں 1.97 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جس کی ایکس ڈپو سیل قیمت 272.89 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 274.86 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔

اسی طرح بغیر ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ کے ڈیزل کی قیمت 9.20 روپے فی لیٹر اضافے سے 278.96 روپے سے بڑھ کر 288.16 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:الیکشن سے متعلق وہ پیش گوئیاں جو سچ ثابت ہوئیں

مٹی کے تیل کی قیمت بھی 1.57 روپے فی لیٹر اضافے کے ساتھ 186.62 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 188.19 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے اگر ڈالر اور روپے کے تبادلے کو ایڈجسٹ نہ کیا گیا۔ 

سرکاری ذرائع کا بتانا ہے کہ ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ کے بعد نگران حکومت پیٹرول کی قیمت میں 1.47 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی)کی قیمت میں 7.50 روپے فی لیٹر  کا اضافہ کر سکتی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version