ہوم Business پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کا امکان

پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کا امکان

0



(24 نیوز ) پیٹرول اور بجلی کی بڑھتی قیمتوں نے پاکستانی شہریوں کا بھرکس نکال دیا ہے بالخصوص غریب طبقے کیلئے دونوں چیزیں چکی کے پاٹ ثابت ہو رہے ہیں اور بس وہ اس میں دن رات پس رہے ہیں ۔
ایسے میں ایک چھوٹی سے خوشخبری سامنے آئی ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ مہینے سے کم ہوتی پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر 15 روز کیلئے کمی کا امکان ہے ، حتمی اعلان تو وزیر خزانہ کریں گے جو کہ پہلے وزیر اعظم سے مشاورت کریں گے ، البتہ ابھی خبر آئی ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی آئندہ 15 دن کیلئے پیٹرول 5روپے اورڈیزل 6روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔

عالمی سطح پرخام تیل کی قیمت 79ڈالر فی بیرل تک آچکی ہے، گزشتہ 9روز میں روپے کی قیمت میں بھی استحکام رہا،30اگست تک عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں کا جائزہ لیا جائے گا اور 31اگست کو پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق حتمی سمری بھجوائی جائے گی جس پر وزیر اعظم فیصلہ سنائیں گے ۔

خیال رہے کہ پاکستان میں مہینے کی آخری اور 15 تاریخ کو  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے لیکن اس ماہ حکومت نے جشن آزادی کے تحفے کے طور پر 13 اگست کی رات ہی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا تھا ، حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت8 روپے 47 پیسے  اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 70 پیسے کمی کااعلان کیا گیا تھا جس کے بعد اس وقت پیٹرول 260 روپے 96 پیسے اور ڈیزل 266 روپے 7 پیسے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے ۔ 





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version