ہوم Business پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ کتنی کمپنیاں سرمایہ کاری کیلئے...

پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ کتنی کمپنیاں سرمایہ کاری کیلئے رابطہ کر چکی ہیں؟ وزیرنجکاری بول پڑے

0



(وقاص عظیم)قومی ایئر لائن (پی آئی اے )کی نجکاری کیلئے درخواستوں میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیرنجکاری عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے میں اظہار دلچسپی جمع کرانے میں مزید توسیع نہیں ہوگی، پی آئی اے کی نجکاری میں 10 معروف کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے،اظہار دلچسپی کی کمپنیوں نے 15 دن کا مزید وقت مانگا ہے۔
عبدالعلیم خان کا کہناتھا کہ بلاول بھٹو اور پیپلز پارٹی کو پاکستان سے محبت ہے، پورا اعتماد ہے کہ بلاول بھٹو سے ملاقات کرکے انہیں قائل کرلیں گے،ان کاکہناتھا کہ پی آئی اے کی نجکاری میں تین مقامی ایئر لائن بھی انٹرنیشنل کمپنیوں کے ساتھ کنسورشیم بنا کر آنا چاہتا ہیں،پی آئی اے کو 830 ارب کا نقصان پہچانے والوں کو نجکاری میں اپنا مفاد نظر نہیں آ رہا۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ خسارے کا شکار تمام اداروں کی نجکاری ترجیح ہے،سٹیل ملز، پی آئی اے اور ڈسکوز معیشت پر بوجھ ہیں،پاکستان کی ترقی روکنے میں نقصان کرنے والے اداروں کا کردار ہے،تمام ایئر لائن کا ملکر بھی پی آئی اے کے مقابلے میں حصہ کم ہے،پی آئی اے کے پاس جدہ، مدینہ،چین اور ہانگ کانگ جیسے روٹس ہیں، پی آئی اے لندن، واشنگٹن اور ٹورنٹو کی براہ راست فلائٹس رکھتا ہے،جس دن نئے جہاز آگئے اسی دن پی آئی اے منافع میں چلی جائے گی، نجی شعبہ اور سرمایہ کارپی آئی اے میں موجود منافع کو سمجھتے ہیں۔
عبدالعلیم خان نے کہاکہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل 100 فیصد شفاف اور میڈیا کے سامنے ہوگا، پی آئی اے ملازمین کو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا،پی آئی اے کے سالانہ 100 روپے کے نقصانات سے رقم کنوئیں میں پھینکنے کے برابر ہے،سرکاری اداروں کے اربوں کے نقصان نجکاری کرکے بچائیں تو رقم فلاحی منصوبوں پر خرچ ہوسکتی ہے ،سالانہ 400 سے 500 ارب کے نقصان کرنا بہت زیادتی ہے،وفاقی وزیر نے کہاکہ اب 6 سے 7 ڈسکوز کو نجکاری کرنا چاہتے ہیں، سٹریٹجک نوعیت کی صرف 3 ڈسکوز سرکاری تحویل میں رکھنا چاہتا ہیں،فرسٹ ویمن بینک، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن اور بجلی گھر بھی پرائیوٹائز کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انٹربینک میں ڈالر سستا،اوپن مارکیٹ میں دیگر کرنسیوں نے روپے کو دبوچ لیا





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version