نئی دہلی: چاندی کے نرخوں میں آج بین الاقوامی بازار کی گراوٹ کے سبب 1077 روپے کی بڑی کمی واقع ہوئی ہے اور یہ 91280 روپے فی کلوگرام پر آ گئی ہے۔ کیا اس کمی کے بعد خریداری کا بہترین موقع پیدا ہو چکا ہے؟
رپورٹ کے مطابق آج کے کموڈیٹی بازار میں چاندی کے نرخوں میں 1.17 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے چاندی کی قیمت 92 ہزار روپے سے نیچے آ گئی ہے۔ صبح کے وقت یہ نرخ 92223 روپے فی کلوگرام تھے جبکہ قیمت 91264 روپے فی کلوگرام تک گر چکی ہے۔ اس کا بڑا سبب بین الاقوامی منڈیوں میں چاندی کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہے۔