ہوم Business ڈالر کی قدرمیں معمولی کمیسٹاک ایکسچیج میں تیزی

ڈالر کی قدرمیں معمولی کمیسٹاک ایکسچیج میں تیزی

0



(24نیوز)روپے کی قدر بحال ہونے لگی،کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں 3پیسےکی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار کےآغاز پر روپے کےمقابلےمیں امریکی ڈالر کی قدرمیں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے،جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر278روپے 35 پیسے میں فروخت ہورہاہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا،انڈیکس میں 192 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 78 ہزار 720 روپے کی سطح پر ٹریڈ کرتےدیکھا گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version