ہوم Business ڈالر کی قیمت میں مزید کمیروپیہ تگڑا ہو گیا

ڈالر کی قیمت میں مزید کمیروپیہ تگڑا ہو گیا

0



(24نیوز)تبادلہ مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں10 پیسے کی کمی ہوگئی جس سے انٹربینک میں ڈالر 278روپے 40 پیسے پر آگیا،گزشتہ روز بھی انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 10 روپے کی کمی دیکھی گئی تھی۔

 واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران کرنسی مارکیٹس میں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 12 پیسے مہنگا ہوکر 280 روپے 37 پیسے کا ہوگیا جبکہ انٹر بینک میں اس ہفتے ڈالر کی قدر 278 روپے 51 پیسے پر مستحکم رہی۔

یہ بھی پڑھیں:بارشیں شروع,سلسلہ کب سے کب تک رہے گا؟،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version