ہوم Business ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی

ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی

0



کراچی (ویب ڈیسک) تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوگئی۔

نجی ٹی وی سماء ٹی وی کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 9 پیسے کمی ہوگئی، انٹر بینک میں امریکی ڈالر 277 روپے 60 پیسے پر آگیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کرنسی مارکیٹ میں 2 روز کے وقفے کے بعد روپیہ پھر سے تگڑا ہوگیا ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر 2 پیسے گر کر 277 روپے 69 پیسے پر آگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ 15 ماہ کے دوران روپے کی قدر میں نمایاں بہتری ہوئی ہے اور ایک امریکی ڈالر جو جون 2023میں 333 روپے کا مل رہا تھا اب 278 روپے کا ہو گیا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version