ہوم Business کراچی میں عید الاضحی سے قبل سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی میں عید الاضحی سے قبل سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

0


فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں عید الاضحی سےقبل سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

کراچی میں ٹماٹر 240 روپےکلو اور پیاز 150روپے کلو میں فروخت ہونے لگی۔

گوشت گلانے کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والا کچا پپیتا بھی مہنگا ہو گیا، جس کی قیمت 150روپےکلو کردی گئی۔

پکوانوں میں عام استعمال ہونے والا لہسن ادرک 150روپے پاؤ میں فروخت ہو نے لگا۔

پہلے ہی مہنگائی کے ستائے شہریوں کا کہنا ہے کہ بجٹ کےفوری بعد سے ہی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

شہریوں کے مطابق منہگائی بہت ہے مگر عید الاضحی کےلیے سبزیاں توخریدنی ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version