ہوم Business کپڑوں کی پیکنگ کیلئے درآمدی خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی کیخلاف اپیلیں...

کپڑوں کی پیکنگ کیلئے درآمدی خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی کیخلاف اپیلیں خارج

0


—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سپریم کورٹ نے کپڑوں کی پیکنگ کے لیے درآمدی خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی کے خلاف اپیلیں خارج کر دیں۔

جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل بینچ نے سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ پیکنگ کے خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی غیر مساوی سلوک ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر سکتی ہے، ڈیوٹی عائد کرنا فیڈریشن کا پالیسی معاملہ ہے، یہ وفاقی حکومت نے طے کرنا ہے کس پر ریگولیٹری ڈیوٹی لگانی ہے۔

جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ ہمارا کام مالیاتی پالیسی کو دیکھنا نہیں ہے۔ 

جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ ہائی کورٹس نے بھی آپ کی اپیلیں خارج کی ہیں۔ 

وکیل نے کہا کہ اسی نوعیت کا ایک اور خام مال ہے، جس پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد نہیں کی گئی۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ٹھیک ہے پھر آپ وہی خام مال منگوا لیں جن پر ریگولیٹری ڈیوٹی نہیں، مالیاتی پالیسی میں مداخلت نہیں کریں گے، سپریم کورٹ بطور عدالت ریگولیٹری ڈیوٹی سے متعلق مذاکرات نہیں کر سکتی۔

سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کر دی۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے کے خلاف درخواست خارج کی تھی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version