ہوم Business کھادکی صنعت  کو بلاتعطل گیس فراہمی یقینی بنائی جائے اسحاق ڈار

کھادکی صنعت  کو بلاتعطل گیس فراہمی یقینی بنائی جائے اسحاق ڈار

0



(24نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے “کھاد کی قیمتوں کے استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کابینہ کمیٹی” کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ  پیداوار اور ذخیرہ کو مستحکم بنانے کے لیے ربیع کی فصل کے پورے موسم میں کھاد کی صنعت کو بلاتعطل گیس کی فراہمی کو برقرار رکھا جائے۔ 

اجلاس میں وزیر صنعت رانا تنویر حسین اور اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔ شرکاء کو حکومت، گیس سپلائرز اور فرٹیلائزر انڈسٹری کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بارے میں بھی  بتایا گیا اور کھاد کی صنعت کے لیے گیس کی دستیابی کا بھی جائزہ لیتے ہوئے اسے تسلی بخش قرار دیا۔ انہوں نے ربیع کی فصل کے پورے موسم میں کھاد کی صنعت کو بلاتعطل گیس کی فراہمی کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ 

علاوہ ازیں  اسحاق ڈار نے بلوچستان میں ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن سے متعلق سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس  کی بھی صدارت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر بجلی سردار اویس احمد خان لغاری، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔ کمیٹی نے سولرائزیشن کے عمل کا جائزہ لیا اور اس عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے اور ختم کیے گئے کنکشنز کی دوبارہ تنصیب کو روکنے کے لیے تھرڈ پارٹی تصدیق پر تبادلہ خیال کیا۔  وزیراعلیٰ بلوچستان نے سولرائزیشن منصوبے کو صوبے کی حالیہ تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی منصوبوں میں سے ایک قرار دیا۔

نائب وزیر اعظم نے منصوبے کی افادیت پر زور دیتے ہوئے  کہا کہ اس منصوبے سے  لائن لاسز میں کمی آئے گی اورجلی کی چوری پر قابو پایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سے توانائی کی استعداد کار میں بہتری آئے گی اور بلوچستان میں زراعت کو فروغ ملے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی:اراکین کی تنخواہ 4 لاکھ ،بل منظور





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version