ہوم Business کیا موٹرزنے اپنی مشہور زمانہ گاڑی کا لمیٹڈ ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیا موٹرزنے اپنی مشہور زمانہ گاڑی کا لمیٹڈ ایڈیشن متعارف کرا دیا

0



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا موٹرز کی طرف سے اپنی گاڑی ’کیا سپورٹیج‘ کا لمیٹڈ ایڈیشن متعارف کرا دیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق کمپنی کی طرف سے اپنے فیس بک پیج پر ایک پوسٹ میں سپورٹیج لمیٹڈ ایڈیشن کی تصویر شیئر کی گئی ہے اور کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ”نئی لُک کے ساتھ کیا سپورٹیج لمیٹڈ ایڈیشن متعارف کرا دی گئی، جس میں نیا منفرد ’لوگو‘ (Emblem)دیا گیا ہے۔“
اس فیس بک پوسٹ کے مطابق گویا کمپنی کی طرف سے سپورٹیج لمیٹڈ ایڈیشن میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے اور وہ کمپنی کے لوگو کا علامت کی ہے اور یہ منفرد لوگو صرف سپورٹیج لمیٹڈ ایڈیشن میں ہی ملے گا۔رپورٹ کے مطابق کمپنی کی طرف سے اس گاڑی کی قیمت میں کوئی کمی و بیشی نہیں کی گئی ہے۔ 
کیا سپورٹیج لمیٹڈ ایڈیشن کی قیمت 90لاکھ روپے ہے۔ اسی طرح سپورٹیج الفا کی قیمت 73لاکھ روپے، سپورٹیج فور وہیل ڈرائیو کی قیمت 77لاکھ 40ہزار روپے اور سپورٹیج آل وہیل ڈرائیو کی قیمت 84لاکھ 70روپے ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version