ہوم Business گندم خریداری مہم کاشتکار اب باردانہ ایپ کے ذریعے درخواستیں دے سکیں...

گندم خریداری مہم کاشتکار اب باردانہ ایپ کے ذریعے درخواستیں دے سکیں گے

0



( راؤ دلشاد )  رواں سال  او ر اگلے سال گندم خریداری مہم کیلئے   کاشتکار کل ( ہفتے کو )  سےباردانہ ایپ کےذریعےباردانہ کےحصول کی درخواستیں دےسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق  ہفتے کو  صبح 8بجکر55منٹ سےباردانہ ایپ پردرخواستیں جمع کرائی جاسکیں گی،  پی آئی ٹی بی کی باردانہ ایپ پر13سے17اپریل تک باردانہ کی درخواستیں موصول ہونگی۔
اس سلسلے میں پی آئی ٹی بی اور پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی تصدیق کے بعدکاشتکاروں کوتصدیقی میسج کیاجائیگا،کاشتکاروں کو باردانہ کے اجراء اور گندم وصولی کی تاریخ کا میسج بذریعہ باردانہ ایپ کیا جائے گا،باردانہ کا اجراء 19 اپریل 2024 سے ہوگا،باردانہ پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر دیا جائے گا، سوموار 22 اپریل سے گندم کی خریداری شروع ہوگی، ضلعی سطح پر گندم کی خریداری کیلئے تمام انتظامات مکمل ہیں۔
محکمہ فوڈ نے صوبہ بھر میں 393 گندم خریداری مراکز قائم کیے ہیں، کاشتکار بھائیوں سے گندم 3900 روپے فی 40 کلو کی مقررہ قیمت پر خریدی جائے گی ،ہر کاشتکار کو 30 روپے فی 100 کلوگرام ڈلیوری چارجز ادا کیے جائیں گے، چھوٹے کسان کے تحفظ کیلئے باردانہ حصول کی اہلیت 6 ایکڑ تک رکھی گئی ہے، گندم خریداری مہم کے دوران شکایات کے ازالے کیلئے کنٹرول  روم بھی قائم  کرلیئےگئے ہیں ۔ 

یہ بھی پڑھیں : چھوٹی عید پر عوام کو بڑی عیدی، بجلی کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ کمی





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version