ہوم Business  ہدف پورا نہ ہوسکاکارکردگی غیرتسلی بخشڈی جی ایکسائز افسروں پر برس پڑے

 ہدف پورا نہ ہوسکاکارکردگی غیرتسلی بخشڈی جی ایکسائز افسروں پر برس پڑے

0



(علی ساہی)محکمہ ایکسائزکی مالی سال کےپہلے6ماہ ٹیکس کولیکشن میں کارکردگی غیرتسلی بخش رہی،ڈی جی ایکسائز ٹارگٹ حاصل نہ کرنے والےافسروں پر برس پڑے۔

ڈی جی ایکسائزنےناقص کارکردگی والےای ٹی اوزکواظہارناراضگی کےمراسلے جاری کر دیئے،مراسلہ میں موقف اختیار کیا گیا کہ رواں مالی سال میں ساڑھے45ارب میں65فیصدکاہدف دیاگیاتھا،ایکسائزکی جانب سے13مختلف ریجنزمیں صرف56فیصدکاہدف حاصل کیاجاسکا،پراپرٹی ٹیکس کے20ارب سےزائدکےٹیکس کی مدمیں70فیصدہدف دیاگیاتھا،پراپرٹی ٹیکس کے70فیصدہدف میں سے64فیصدحاصل کیاجاسکا۔
موٹرٹیکس کی مدمیں ساڑھے19ارب سےزائدکا55فیصدہدف دیاگیا،موٹرٹیکس کی مدمیں55فیصدمیں سے49فیصدہدف حاصل کیاجاسکا،ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں ساڑھے13ارب سےزائدکا70فیصدہدف دیاگیا،ایکسائزڈیوٹی کے70فیصدہدف میں سےصرف52فیصدحاصل کیاجاسکا۔
پروفیشنل ٹیکس کی مدمیں1ارب34کروڑسےزائدکا55فیصدہدف دیاگیا،پروفیشنل ٹیکس کے 55فیصد ہدف میں سے52فیصد حاصل کیا جاسکا،لاہورکی ریجن اےاوربی کےعلاوہ باقی تمام ریجنزٹارگٹ حاصل کرنےمیں ناکام
ایکسائزحکام کا کہنا ہے کہ پہلے 3ماہ میں رعایتی پریڈ کے دوران زیادہ ریکوری متوقع تھی ،افسروں کی عدم توجہی کی وجہ سے ٹارگٹس حاصل نہ کئے جاسکے،ڈی جی ایکسائزنےرواں ماہ ٹارگٹ حاصل کرنےکیلئےاعلیٰ افسروں کو خودفیلڈ میں رہنے کاحکم دیدیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر ، ہسپتال کے سامنے دھماکہ ہو گیا





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version