ہوم Business ہنڈائی نے اپنی گاڑیوں ایلانٹرا اور ٹکسن پر کے لیے پرکشش آفر...

ہنڈائی نے اپنی گاڑیوں ایلانٹرا اور ٹکسن پر کے لیے پرکشش آفر کا اعلان کر دیا

0



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کار ساز کمپنی ہنڈائی نے اپنی گاڑیوں ایلانٹرا اور ٹکسن پر محدود وقت کے لیے ایک پرکشش آفر کا اعلان کر دیا۔

نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ہنڈائی کی طرف سے ایلانٹرا2.0جی ایل ایس اور ٹکسن کے تمام ماڈلز پر عید الاضحی تک آفردی گئی ہے، جس کے تحت ان میں سے کوئی بھی گاڑی خریدنے والے صارف کو مفت رجسٹریشن کی سہولت دی جائے گی۔ہنڈائی ایلانٹراپاکستان کی سیڈان مارکیٹ میں اپنے طاقتور انجن، جدید ٹیکنالوجی اور متاثر کن روڈ پرفارمنس کی وجہ سے شہرت رکھتی ہے، جبکہ ٹکسن اپنے لگژری فیچرز اور آرام دہ گاڑی ہونے کی وجہ سے جانی جاتی ہے۔ کمپنی کی اس آفر کے تحت ہنڈائی ایلانٹرا2.0جی یل ایس یا ٹکسن کا کوئی بھی ماڈل خریدنے پر مفت رجسٹریشن کی مد میں 1لاکھ روپے کی بچت ہو گی۔ 





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version