اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی 30روپے فی کلو سستا کر دیا گیا، گھی کی فی کلو قیمت 365سے کم کرکے 335روپے مقرر کی گئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق گھی کی فی کلو قیمت پر سبسڈی 70روپے سے بڑھا کر 100روپے کردی گئی، وزیراعظم نے یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان پیکج کے حجم میں 5ارب روپے اضافے کی منظوری دی تھی،یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان پیکیج کا حجم ساڑھے 7ارب سے بڑھا کر ساڑھے 12ارب روپے کیا گیا۔