ہوم Business یکم اکتوبر سے پٹرول کتنا سستا ہو گا؟

یکم اکتوبر سے پٹرول کتنا سستا ہو گا؟

0



(ویب ڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

 ذرائع کاکہنا ہے کہ یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3روپے تک کمی کا امکان  ہے، پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لٹر کمی کا امکان  ہے، پیٹرول کی قیمت کو برقرار بھی رکھا جا سکتا ہےجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے فی لٹر کمی ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار،انٹر بینک سے اہم خبر آ گئی

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی اعلان 30ستمبر کو کیا جائے گا، وزیرخزانہ ،وزیراعظم کی مشاورت سے حتمی اعلان کریں گے۔

یاد رہے کہ 15 ستمبر کو بھی وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی تھی جس کے بعد پٹرول 249.10 روپے فی لٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل 249.69 روپے فی لٹر، لائٹ ڈیزل آئل 141.93 روپے جبکہ مٹی کا تیل  158.47 روپے فی لٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔
 





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version