ہوم Business 4 کمپنیاں پاکستان میں 33ملین ڈالرزسےزائدکی سرمایہ کاری کریں گیمعاہدہ طے پا...

4 کمپنیاں پاکستان میں 33ملین ڈالرزسےزائدکی سرمایہ کاری کریں گیمعاہدہ طے پا گیا

0



4 کمپنیاں پاکستان میں 33ملین ڈالرزسےزائدکی سرمایہ کاری کریں گی،معاہدہ طے پا …

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چار ای اینڈ پی کمپنیاں 8 بلاکس میں 3 سال میں 33 ملین امریکی ڈالر زسے زیادہ کی سرمایہ کاری کریں گی ، معاہدہ طے پا گیا ۔حکومت نے 24 جنوری کو وزیراعظم سیکرٹریٹ میں پٹرولیم کنسیشن ایگریمنٹس اورایکسپلوریشن لائسنسز پر دستخط کیے۔

“جنگ ” کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کیساتھ کوٹرہ ایسٹ، مراڈی، سہون اور زندہ دوم بلاکس، پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ کیساتھ ملتانائی بلاک، ساون ساؤتھ بلاک یونائیٹڈ انرجی پاکستان لمیٹڈ کیساتھ گمبٹ II بلاک مشترکہ طور پر پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ اور او جی ڈی سی ایل اور سرونا ویسٹ بلاک پی او ایل، پی پی ایل اور او جی ڈی سی ایل کے جوائنٹ وینچر کے طور پر کیا گیا۔ایکسپلوریشن لائسنس اور پی سی اے پر عملدرآمد سے نہ صرف پٹرولیم شعبے میں سرمایہ کاری بڑھے گی بلکہ توانائی کی طلب و رسد کا فرق ختم کرنے میں بھی مدد ملے گی ،کمپنیوں کی جانب سےکئی سو ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائیگی ۔کمپنیاں اپنےمتعلقہ علاقوں میں سماجی بہبود کی سکیموں پر ہر بلاک میں کم از کم سالانہ 30,000 امریکی ڈالر خرچ کرنے کی پابند ہیں دریں اثناءاوجی ڈی سی ایل نے تیل و گیس کی دریافت کیلئے نئے بلاکس حاصل کرلئےاوجی ڈی سی ایل کی طرف سے 12ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version