ہوم Health and Education ایسے وٹامنز جن کا زیادہ استعمال موت کے منہ میں لے جا...

ایسے وٹامنز جن کا زیادہ استعمال موت کے منہ میں لے جا سکتا ہے؟

0



(ویب ڈیسک)  وٹامنز کو صحت کا خزانہ سمجھا جاتا ہے لیکن کسی بھی چیز کی زیادتی آپ کیلئے نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔

سائنسدانوں کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ فولیٹ (بی۔9) نامی وٹامن کی زیادتی کسی بھی شخص کیلئے نقصان کا سبب بنتی ہے اور اس کا کم استعمال کرنے والے لمبی عمر  پا سکتے ہیں۔

یہ تحقیق لائف سائنس الائنس میں شائع ہوئی ہے جس کی تحقیق امریکی ریاست ٹیکساس کی اے اینڈ ایم ایگری لائف ریسرچ ایجنسی کے سائنسدانوں نے کی ہے۔

صحت پر فولیٹ کا کردار

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کم فولیٹ کھانے کا تعلق صحت مند میٹابولزم سے ہے، یہ وٹامن سرخ خون کے خلیات کی تشکیل اور صحت مند خلیات کی پیداوار کو بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:امریکی گلوکارہ گیوین اسٹیفنی نے اپناکنسرٹ منسوخ کیوں کیا؟
فولیٹ یا فولک ایسڈ گہرے سبز پتوں والی سبزیوں میں پایا جاتا ہے، اس کے علاوہ یہ کینو، لیموں، خربوزے، خشک میوہ جات اور بیج وغیرہ میں بھی پایا جاتا ہے۔

فولیٹ کن لوگوں کیلئے ضروری ہوتا ہے؟

فولیٹ بچوں، کم عمر اور نوجوان افراد کے ساتھ ساتھ حاملہ خواتین کی نشونما کیلئے ضروری ہوتا ہے،اس کے ساتھ ہی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ بوڑھے افراد کو اس وٹامن کو کم کھانا چاہیے کیونکہ کم کھانا ہی ایسے افراد کی لمبی عمر کا سبب ہو سکتا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version