ہوم Health and Education بلوچستان میں کانگو وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

بلوچستان میں کانگو وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

0


--فائل فوٹو
–فائل فوٹو

بلوچستان میں کانگو وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا، رواں سال کانگو کے 32 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 8 مریضوں کا انتقال ہوچکا ہے۔

تشوشیناک بات یہ سامنے آئی ہے کہ صوبے میں کانگو کے علاج کی مخصوص دوا میسر نہیں ہے اور نہ ہی اندرون صوبہ مرض کی تشخیص کا بندوبست ہے۔

محکمۂ صحت کے حکام کے مطابق متاثرہ افراد کا تعلق بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، لورالائی،قلعہ سیف اللّٰہ اور پشین سے ہے۔

صوبے کے 36 میں سے 35 اضلاع میں تو اس وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج کی سہولت ہی میسر نہیں ہے۔

تمام مریضوں کو علاج کی غرض سے فاطمہ اسپتال کوئٹہ لایا جاتا ہے لیکن یہاں بھی اس بیماری کے لیے باقائدہ علاج اور مخصوص ادویات کی عدم دستیابی کی شکایت عام ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version