ہوم Health and Education بلوچستان: وزیرِ اعلیٰ کا انسدادِ پولیو کیلئے 10 روز میں جامع روڈ...

بلوچستان: وزیرِ اعلیٰ کا انسدادِ پولیو کیلئے 10 روز میں جامع روڈ میپ مرتب کرنے کا حکم

0


وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی— فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی— فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبے میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے 10 روز میں جامع روڈ میپ مرتب کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت انسدادِ پولیو سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے صوبے میں پولیو کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار  کیا ہے۔

انہوں نے تمام اضلاع میں نیشنل الیکٹرانک امیونائزیشن رجسٹری کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ہر بچے تک جی پی ایس کے ذریعے رسائی ممکن بنائی جائے، انسدادِ پولیو مہم کے لیے غیر جانبدارانہ مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرائیں گے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version