ہوم Health and Education سندھ حکومت بے بس گیارہویں کے بعد بارہویں جماعت کا ریاضی کا...

سندھ حکومت بے بس گیارہویں کے بعد بارہویں جماعت کا ریاضی کا پرچہ آؤٹ

0



(24 نیوز)کراچی کے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں دفعہ 144 نافذ ہونے اور فوٹو اسٹیٹ مشینیں بند ہونے کے باوجود آج بارہویں جماعت کا پرچہ آؤٹ ہوگیا۔

کراچی کے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت انٹر میڈیٹ کے امتحانات کا آج چوتھا روز ہے،صبح کی شفٹ کا پرچہ صبح 9 سے 12 بجے تک جبکہ دوپہر کا پیپر 2 سے شام 5 بجے تک شیڈول ہے۔

کراچی میں انٹرمیڈیٹ بورڈ انتظامیہ آج بھی پرچہ آؤٹ ہونے سے روکنے میں ناکام رہی،آج لیا جانے والا بارہویں جماعت کا ریاضی کا پرچہ مقررہ وقت سے 30 منٹ قبل سوشل میڈیا پر آؤٹ ہوگیا۔

اس کے علاوہ نواب شاہ میں بارہویں جماعت کا انگریزی کا پرچہ وقت سے پہلےواٹس ایپ پرآگیا، نقل مافیا نے طلبہ کوقبل ازوقت مکمل حل شدہ پرچہ فراہم کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

پرچہ آؤٹ ہونے سے روکنے کے لیے کراچی انٹر میڈیٹ بورڈ کے فول پروف انتظامات کام نہیں آئے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version