ہوم Health and Education اسموگ سے بچوں کے پھپھڑے اور دماغی نشوونما متاثر ہو رہے ہیں:...

اسموگ سے بچوں کے پھپھڑے اور دماغی نشوونما متاثر ہو رہے ہیں: عالمی ادارۂ اطفال کا انتباہ

0


— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پنجاب میں اسموگ کے باعث 5 سال سے کم عمر کے 1 کروڑ سے زائد بچوں کو خطرہ لاحق ہے۔

عالمی ادارہ برائے اطفال نے پاکستان میں انتباہ جاری کر دیا۔

یونیسیف کے نمائندے عبداللّٰہ فادل نے اس آلودہ اور زہریلی ہوا میں سانس لینے والے بچوں کی صحت سے متعلق شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے فوری اور وسیع تر اقدامات پر زور دیا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ فضائی آلودگی کی ریکارڈ سطح سے قبل بھی پاکستان میں 5 سال سے کم عمر 12 فیصد بچوں کی اموات ہوا کے خراب معیار کی وجہ سے ہوتی تھیں۔

ان کا کہنا ہے کہ غیر معمولی اسموگ کے اثرات کا اندازہ کچھ وقت بعد ہو گا، آلودگی کی مقدار میں دگنا اور تین گنا اضافے سے حاملہ خواتین اور خاص طور پر بچوں پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ بچے کمزور پھیپھڑوں اور کم قوت مدافعت کی وجہ سے زیادہ متاثر ہیں، یہ آلودہ ذرات بچوں کی دماغی نشوونما پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

عبداللّٰہ فادل نے حکام سے درخواست کی ہے کہ فوری طور پر قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے اور حفاظت کے لیے آلودہ مادوں کے اخراج سے متعلق ضوابط کو مزید مضبوط بنایا جائے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version