ہوم Health and Education ایم اے رؤف کی یاد میں قائداعظم یونیوسٹی اسلام آباد میں تعزیتی...

ایم اے رؤف کی یاد میں قائداعظم یونیوسٹی اسلام آباد میں تعزیتی ریفرنس

0


(24نیوز)سابق کنٹرولرامتحانات قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباداوریونیورسٹی آف لاہور کے پیٹرن ایم اے رؤف مرحوم کی خدمات کوخراج عقیدیت پیش کرنے ایک تعزیتی ریفرنس کاانعاد کیاگیا،اس موقع پرایم اے رؤف کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

قائداعظم یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے اس تعزیتی ریفرنس میں یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران، ایلومینائی،آفسیرزاورملازمین کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔

تعزیتی ریفرنس کے شرکاء میں یونیورسٹی آف لاہور کے بورڈآف گورنرز کے چیئرمین اویس رؤف، ہائرایجوکیشن کمیشن کے سابق ایڈوائزرپروفیسر طلعت خورشید،پروفیسر ڈاکٹرمحمدادریس،محمدمرتضٰی نور، انٹریونیورسٹی کنسورشیم کے نیشنل کوآرڈینیٹر اورایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹریونیورسٹیز پاکستان  (APSUP)کے ایگزیکٹو ڈائریکٹراورشیخ محمداشرف نمایاں تھے۔

مقررین نے پاکستان میں اعلٰی تعلیم کے شعبے میں ایم اے رؤف کی خدمات کوشاندار اںدازمیں خراج عقیدت پیش کیا،انہوں نے قائداعظم یونیورسٹی کے لیے بھی ان کی خدمات کوسراہاجہاں انہوں نے 1967ءسے1998ء تک خدمات انجام دیں،ان کی اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں خدمات پانچ دہائیوں پرمحیط ہیں جس کاایک زمانہ معترف ہے۔

مقررین نے اس موقع پرایم اے رؤف کے ساتھ جڑی اپنی یادیں بھی تازہ کیں،آخرمیں قاری محمدیاسین نے ایم اے رؤف کے لیے خصوصی دعاکرائی۔

 

 

 

 





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version