ہوم Health and Education ایک اور جان گئیبلوچستان میں کانگو سے جاں بحق افراد کی تعداد8...

ایک اور جان گئیبلوچستان میں کانگو سے جاں بحق افراد کی تعداد8 ہوگئی

0



کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)فاطمہ جناح ہسپتال میں زیرعلاج کانگو وائرس کا مریض انتقال کرگیا۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 23 سالہ مریض کا تعلق نواحی علاقے کچلاک سے تھا، چار روز قبل مریض میں کانگو کی تصدیق ہوئی تھی۔بلوچستان میں رواں سال کانگو وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 8 ہوگئی۔

گزشتہ دنوں ڈی جی محکمہ صحت بلوچستان نےڈی جی محکمہ لائیو اسٹا ک کو مراسلہ بھیجا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ فاطمہ جناح ہسپتال میں کانگو کے متعدد مریض لائے جا رہے ہیں،کانگو مرض کوئٹہ اور دیگر شہروں میں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

مراسلے میں کہا گیا تھا کہ محکمہ لائیو سٹاک کوئٹہ کے داخلی راستوں پر ٹیمیں ہنگامی بنیاد پر لگائے اور مویشیوں کو بغیر سپرے شہر میں داخلے ہونے نہ دیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version