(ویب ڈیسک) ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہر ایک سگریٹ مجموعی طور پر سگریٹ پینے والے کی متوقع عمر میں تقریباً 20 منٹ کم کردیتی ہے۔
سماجی، اقتصادی اور دیگر عوامل کا حساب کتاب کرنے کے بعد، یونیورسٹی کالج لندن کے محققین نے تخمینہ لگایا کہ فی سگریٹ مرد کی متوقع زندگی کے 17 منٹ اور خواتین کے 22 منٹ کم کردیتی ہے۔
ماہرین نے اپنی رپورٹ جرنل ایڈکشن میں شائع کی ہے۔
مقالے کی مرکزی مصنف اور یونیورسٹی کی پرنسپل ریسرچ فیلو، سارہ جیکسن نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر کوئی روزانہ 20 سگریٹ کا ایک پیکٹ پیتا ہے، تو اس کا فی سگریٹ کے پیکٹ اس کی عمر میں تقریباً سات گھنٹے کم کردیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سگریٹ نوشی کرنے والوں کا یہ ضائع شدہ وقت وہ وقت ہے جو وہ اپنے پیاروں کے ساتھ اچھی صحت کے ساتھ گزار سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمباکو نوشی زندگی کے آخری دور میں منفی نتائج نہیں دکھاتی بلکہ یہ زندگی کے پورے دورانیے میں صحدت مند پہلوؤں کو ختم کرتی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : گرل فرینڈ کو بیوی کہنا کرسٹیانو رونالڈو کےگلے پڑ گیا
یہ تحقیق برطانیہ کے محکمہ صحت اور سماجی نگہداشت کی طرف سے شروع کی گئی تھی۔ اس میں برٹش ڈاکٹرز سٹڈی سے مردوں کی اموات کا ڈیٹا اور ملین ویمن سٹڈی سے خواتین کا ڈیٹا شامل ہے۔
مطالعات سے پتا چلا کہ اوسطاً وہ لوگ جنہوں نے اپنی زندگی بھر سگریٹ نوشی کی ان کی زندگی کے 10 سال ان لوگوں کے مقابلے میں کم ہوئے جنہوں نے کبھی تمباکو نوشی نہیں کی۔