ہوم Health and Education بالوں کی نشونما کیلئے بہترین ٹوٹکا

بالوں کی نشونما کیلئے بہترین ٹوٹکا

0


بالوں میں انڈے کا استعمال صدیوں سے کیا جارہا ہے کیونکہ یہ بالوں کو نرم ملائم بنانے، ان کی نشونما کو بہتر بنانے اور روکھے سوکھے بالوں میں چمک لانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

ماہرین کی جانب سے بتایا جاتا ہے کہ انڈہ پروٹین اور غذائی اجزاء کا خزانہ ہے جس کے کھانے سے تو جسم کو فوائد حاصل ہوں گے ہی لیکن اس کا بالوں پر استعمال بھی نہایت مفید ہے۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے انڈے کو بالوں پر کس طرح استعمال کیا جائے؟ آپ کی اس مشکل کو بھی آج ہم دور کردیتے ہیں اور مندرجہ ذیل طریقوں کو آپ آزما سکتے ہیں۔

انڈے کا ماسک

اپنے بالوں کی لمبائی کے مطابق ایک یا دو انڈے لے کر اسے اچھی طرح مکس کریں اور بالوں میں 20 سے 30 منٹ کیلئے لگا کر رکھیں اور پھر پانی سے سر دھو لیں، اس طرح آپ کے بالوں میں نرمی اور چمک آجائے گی۔

انڈہ اور زیتون

زیتون کی افادیت سے تو سب ہی واقف ہیں کیونکہ قدرت نے اس میں بہت سی بیماریوں سے شفاء رکھی ہے۔

اگر آپ کے بال بے جان ہیں تو آپ انڈے میں 2 چمچ زیتون کا تیل شامل کرکے اسے اچھی طرح مکس کریں اور آدھے گھنٹے کیلئے بالوں میں لگا رہنے دیں، اس ماسک سے آپ کے بالوں کا روکھا پن دور ہو جائے گا۔

انڈہ اور دہی

انڈہ اور دہی کے ٹوٹکے کو صدیوں سے استعمال کیا جارہا ہے، انڈہ اور دہی کو مکس کرکے بالوں میں لگانے سے سر کی خشکی سے نجات مل سکتی ہے جبکہ یہ بالوں کی جڑوں کو بھی مضبوط کرتا ہے۔

نوٹ: اگر آپ کے سر کی جلد حساس ہے تو کسی بھی قسم کے تجربے سے پہلے جلدی امراض کے ماہر سے ضرور رابطہ کریں۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version