ہوم Health and Education برطانیہ میں پڑھنے کے لئے کن چیزوں کا ہونا ضروری کتنی رقم...

برطانیہ میں پڑھنے کے لئے کن چیزوں کا ہونا ضروری کتنی رقم درکار؟

0



(24 نیوز) برطانیہ میں پڑھنے کے لئے کن چیزوں کا ہونا ضروری ہے اور وہاں  پڑھنے کے لئے کتنی رقم درکار ہے ؟

پروگرام ’سٹی ایٹ 10‘ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وجی اللہ نے بتایا کہ پاکستان میں 200 سے 250 ایچ ای سی کی چارٹرڈ یونیورسٹیاں ہیں جہاں سے ہر سال ساڑھے 4 لاکھ تک طلباء کو گریجوایٹ ہوتے ہیں، ادھر مارکیٹ میں ملازمت کے اتنے مواقع موجود نہیں ہیں، لیکن بین الاقوامی جامعات انڈسٹری سے الحاق کر کے اور مارکیٹ میں ملازمت کی نسبت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اپنا پروگرام سیٹ کرتی ہیں اور اسی تناسب سے طلبا کو ڈگریاں دیتی ہیں، اسی لئے ان یونیورسٹیوں سے نکلنے والے طلبا کو ملازمت ملنے کی نسبت 95.5 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وسیم اکرم 1 ماہ میں کتنی جگتیں مارتے ہیں؟ انضمام الحق نے دلچسپ انکشاف کر دیا

انہوں نے مزید بتایا کہ جو طلبا بیرونِ ملک تعلیم حاصل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں ان کو سب سے پہلے ملک کا انتخاب کرنا چاہیے جو ان کے لئے موضوع ہو، پھر اپنا بجٹ دیکھنا چاہیے کہ وہ ادھر جانے کے اخراجات برداشت کر سکتے ہیں یا نہیں۔

برطانیہ میں حصولِ تعلیم سے متعلق انہوں نے کہا کہ پاکستانی طالب علموں کو برطانیہ خوش آمدید کہنے والا ملک ہے، برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کا طریقہ کار آسان ہے اور دستاویزات کی تصدیق سے لے کر جمع کروانے تک کا عمل نہایت آسان ہے، برطانیہ پاکستانی طلبا کے لئے بے شمار سکالر شپ دیتا ہے، طالب علموں کو برطانیہ جانے کے لئے سب سے پہلے پاسپورٹ، سی وی اور اپنے تعلیمی دستاویزات چاہیے، پھر ان کو سکالر شپ یا اسے کے بغیر یونیورسٹی کی ٹیوشن فیس جمع کروانی ہوتی ہے جو کہ 10 سے 15 ہزار پاؤنڈز ہوتی ہے، اس کے بعد 4 سے 5 ہفتوں میں ان کو ویزہ مل جاتا ہے۔

بنک سٹیٹمنٹ سے متعلق انہوں نے بتایا کہ طالب علم کو اپنے اکاؤنٹ کا ریکارڈ مہیا کرنا ہوتا جس میں ان کو ایک ماہ یا 28 دنوں کے لئے 50 سے 70 لاکھ کی سٹیٹمنٹ ظاہر کرنا ہوتی ہے، بنک اکاؤنٹ ان کا اپنا بھی ہو سکتا ہے یا ان کے والدین اور کسی قریبی رشتہ دار کا بھی ہو سکتا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version