ہوم Health and Education بلوچستان: 16 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا 98 فیصد ہدف حاصل

بلوچستان: 16 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا 98 فیصد ہدف حاصل

0


---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بلوچستان کے 16 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا 98 فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) حکام کے مطابق بلوچستان کے 16 اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم کا آج ساتواں اور آخری روز ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ لورالائی، قلعہ سیف اللّٰہ، دکی، اوستہ محمد، مستونگ، سبی، نصیر آباد، قلات، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، لسبیلہ، چمن، قلعہ عبداللّٰہ، زیارت میں انسداد پولیو مہم کا آخری روز ہے۔

ای او سی حکام نے کہا کہ مہم میں 9 لاکھ 51 ہزار بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں رواں سال پولیو وائرس کے 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلوچستان میں اب تک تقریباً 3000 والدین نے پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version