ڈینگو کا قہر اتنا بڑھ گیا ہے کہ موت کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔ حال ہی میں پٹنہ میں علاج کرا رہے ڈینگو متاثر ایک مریض کی موت ہوگئی۔ ڈینگو کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر محکمہ صحت نے لوگوں کو احتیاط برتنے کی صلاح دی ہے۔ محکمہ کی طرف سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے گھروں کے آس پاس پانی جمع نہ ہونے دیں اور مچھروں سے بچاؤ کے لیے مچھردانی اور مچھر بھگانے والی کریم کا استعمال کریں۔ محکمہ صحت نے سبھی اسپتالوں کو الرٹ پر رہنے اور ڈینگو مریضوں کے علاج کے لیے پوری تیاری رکھنے کی ہدایت دی ہے۔