ہوم Health and Education جان بچانے والی 10 ادویات جعلی ہونے کا انکشاف

جان بچانے والی 10 ادویات جعلی ہونے کا انکشاف

0



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں جان بچانےوالی 10 ادویات جعلی ہونے کا انکشاف ہوگیا۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نےادویات کے جعلی بیجز کا استعمال فوری روک دیا، پاؤڈر اموکس 500، نیوٹری کیئر سیرپ کے بیجز جعلی پائے گئے، ویلوسیف کیپسول 500، پائیوڈین سلوشن 60 ملی لیٹر ، پائیوڈین سلوشن 450ملی لیٹر کے بیج جعلی پائے گئے، ٹینزو  0.5 انجکشن، ڈائی ڈوون 10 ملی گرام  ٹیبلٹ بھی جعلی قرار دیا گیا۔علاوہ ازیں ڈوفاسٹون 10ملی گرام ٹیبلٹ،  سیفسپین 400ملی گرام کیپسول کا ایک بیچ بھی جعلی نکلا، فینوبار 30 ملی گرام ٹیبلٹ کا ایک بیج بھی لیب ٹیسٹ میں جعلی پایا گیا۔ خیال رہے کہ جعلی ادویات انسانی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version