ہوم Health and Education جمے ہوئے گوشت کو صرف دو منٹ میں پگھلانے کا آسان طریقہ

جمے ہوئے گوشت کو صرف دو منٹ میں پگھلانے کا آسان طریقہ

0


---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

عیدِ قرباں آئی اور چلی بھی گئی مگر خواتین کے لیے جہاں اس عید پر گوشت کو محفوظ طریقے سے فریزر میں رکھنے کا بے شمار کام ہوتا ہے وہیں پکانے سے قبل اس گوشت کو پگھلانا کسی اہم مرحلے سے کم نہیں۔

گوشت جمانے میں تو کئی دن لگ جاتے ہیں، ریفجریٹر میں جتنا زیادہ گوشت ہوتا ہی اتنا ہی یہ دیر سے منجمد درجۂ حرارت تک پہنچتا ہے جو کہ بعد ازاں پگھلانا مشکل ترین کام بن جاتا ہے۔

کیا آپ کو کوئی ایسا طریقہ معلوم ہے جس سے گوشت پگھلانے میں گھنٹوں نہیں بلکہ صرف دو منٹ کا وقت درکار ہو؟

اگر  نہیں تو ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

اس جدید دور میں اب گوشت پگھلانا بھی خواتین کے لیے بے حد آسان ٹاسک بن گیا ہے، بس آپ کو کرنا کچھ یوں ہے کہ گوشت کو فریزر سے نکال لیں۔

اب اس کو پیکٹ یا تھیلی سے باہر نکالیں اور ایک بڑے باؤل میں پانی بھر کر اس میں اس جمے ہوئے گوشت کو رکھ دیں۔

اب اس باؤل کو اوون میں رکھ کر 2 منٹ کے لیے اوون آن کر دیں، اوون سے باؤل کو باہر نکال کر پانی پھینک دیں اور بوٹیاں علیحدہ  کر لیں۔

لیجیے آپ کا گوشت پکانے کے لیے تیار ہے۔

اس طریقے سے نہ گوشت کی بوٹیاں ٹوٹے گیں اور نہ ہی گھلیں گی۔ 





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version