ہوم Health and Education خیبر پختونخوا: صحت کارڈ پر ہونے والے آپریشنز کا آڈٹ کرنے کی...

خیبر پختونخوا: صحت کارڈ پر ہونے والے آپریشنز کا آڈٹ کرنے کی سفارش

0


فائل فوٹو
فائل فوٹو

تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ پر ہونے والے آپریشنز کا آڈٹ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق نجی اسپتال میں 2022ء میں صحت کارڈ کے تحت 2602 آپریشنز کیے گئے،  جن میں صرف اپنڈکس کے 1829 آپریشنز کیے گئے۔

صحت کارڈ ڈیٹا سے معلوم ہوا کہ بعض افراد کے دو مرتبہ اپنڈکس آپریشن کیا گیا، ضلع دیر میں اپنڈکس آپریشن کی شرح 70 فیصد سے بھی زائد رہی۔

دستاویز کے مطابق سرکاری اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر صاحبزادہ امتیاز نجی اسپتال کے شریک مالک ہیں، دیر اپر میں سرکاری اسپتال کو صحت کارڈ پینل میں شامل نہیں کیا گیا، سرکاری اسپتال کو نجی اسپتال کے لیے بطور لانچنگ پیڈ استعمال کیا جاتا رہا۔

اپنڈکس آپریشن کی مد میں انشورنس کمپنی سے 3 کروڑ روپے حاصل کیے گئے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version