ہوم Health and Education خیبر پختونخوا: 18 ہزار 572 والدین کا بچوں کو پولیو ویکسین پلانے...

خیبر پختونخوا: 18 ہزار 572 والدین کا بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار

0


---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

صوبۂ خیبر پختون خوا کے 27 اضلاع میں سے 9 کے  انسدادِ پولیو مہم سے متعلق اعداد وشمار جاری کر دیے گئے۔

دستاویزات کے مطابق 56 لاکھ 86 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق 18 ہزار 572 والدین نے بچوں کو انسدادِ پولیو ویکسین پلانے سے انکار کر دیا۔

دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے دارالخلافہ پشاور میں سب سے زیادہ 8 ہزار 672 والدین نے بچوں کو انسدادِ پولیو ویکسین پلانے سے انکار کیا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version