ہوم Health and Education دادو: 7 سالہ بچی میں پولیو وائرس کا شبہ، کراچی کے اسپتال...

دادو: 7 سالہ بچی میں پولیو وائرس کا شبہ، کراچی کے اسپتال منتقل

0


فوٹو بشکریہ رپورٹر
فوٹو بشکریہ رپورٹر

دادو سے تعلق رکھنے والی 7 سالہ بچی میں پولیو وائرس کا شبہ ہوا ہے۔

 بچی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ 7 سالہ روشنی کو کراچی کے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق عبداللّٰه شاہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ سیہون کے ڈاکٹروں نے بچی میں پولیو کا شک ظاہر کیا تھا۔ 

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار چائلڈ ہیلتھ کراچی میں بچی کا معائنہ جاری ہے۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ 7 سالہ بچی روشنی کی ٹانگوں ميں شدید درد ہے۔ 

اس حوالے سے متاثرہ بچی کے والد وزیر بکیرو نے کہا ہے کہ بچی کی ثانگیں کام بھی نہیں کر رہی ہیں، میری بچی کی زندگی بچائی جائے۔

اہل خانہ نے سندھ حکومت اور محکمۂ صحت سے مدد کی اپیل کی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version