ہوم Health and Education دانت حساس کیوں ہوتے ہیں اور اس سے کیسے بچا جائے؟

دانت حساس کیوں ہوتے ہیں اور اس سے کیسے بچا جائے؟

0



  • جب دانت حساس ہو جاتے ہیں تو ٹھنڈا گرم لگنے کے ساتھ ساتھ میٹھا، ترش کھانے اور مشروبات پیتے یا برش کرتے وقت بھی بے آرامی یا تکلیف محسوس ہوتی ہے۔
  • ماہرین کہتے ہیں کہ دانتوں کو حساسیت سے بچانے کے لیے ضروری ہے کہ آپ دانت کی باہری تہہ ‘انیمل’ کا خیال رکھیں۔
  • دانتوں میں حساسیت کو میڈیکل کی اصطلاح میں ‘ڈینٹن ہائپر سینسٹی ویٹی’ کہا جاتا ہے۔

ویب ڈیسک ہم میں سے اکثر لوگوں کو دانتوں میں ٹھنڈا یا گرم کا احساس ہوتا ہے۔ یہ احساس ہوتا تو چند سیکنڈز کے لیے ہے لیکن خاصا تکلیف دہ محسوس ہوتا ہے۔

امریکہ کی یونیورسٹی جانز ہاپکنز اسکول آف میڈیسن کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک مضمون کے مطابق دانتوں میں حساسیت کو میڈیکل کی اصطلاح میں ‘ڈینٹن ہائپر سینسٹی ویٹی’ کہا جاتا ہے۔

جب دانت حساس ہو جاتے ہیں تو ٹھنڈا گرم لگنے کے ساتھ ساتھ میٹھا، ایسیڈک کھانے اور مشروبات پیتے یا برش کرتے وقت بھی بے آرامی یا تکلیف محسوس ہوتی ہے۔

جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے ڈینٹل اینڈ اورل میڈیسن شعبے کے اسسٹنٹ پروفیسر الیگزینڈر کے ڈینیئل کے مطابق “دانت حساس اس وقت ہوتے ہیں جب اس کی بیرونی تہہ انیمل ختم ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے اندر والی تہہ ڈینٹن سامنے آ جاتی ہے۔”

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دانتوں کے حساس ہونے کی وجہ کیا ہے؟ دانتوں کی حساسیت مختلف وجوہات کی بنا پر ہوتی ہے جن میں سے چند یہ ہیں۔

٭زور سے دانت برش کرنا

٭دانتوں میں دراڑ

٭دانت کی وائٹننگ کے لیے مختلف پروکٹس کا استعمال

٭مسوڑوں کی بیماری

٭ترش غذائیں

٭دانت چبانے کی عادت

حساس دانت: کیسے بچا جائے؟

ماہرین کہتے ہیں کہ دانتوں کو حساس ہونے سے بچانے کے لیے ضروری ہے کہ آپ دانت کی باہری تہہ ‘انیمل’ کا خیال رکھیں۔

جانز ہاپکنز کی ویب سائٹ پر شائع ایک مضمون کے مطابق انیمل ہی دانت کی حفاظت کرتی ہے۔ اگر ہم اس کا خیال رکھیں گے تو دانتوں کی بے شمار بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔

دانت کی بیرونی تہہ کا خیال رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم روٹین میں برش اور فلاس کو شامل کریں۔

اورل ہائیجین کا خیال رکھنے سے دانتوں کو حساسیت سے بچایا جا سکتا ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ ہمیشہ ہلکے ہاتھوں سے برش کریں۔ زور سے برش کرنے سے دانتوں کی بیرونی تہہ متاثر ہو سکتی ہے۔

اپنے روٹین میں ڈینٹل چیک اپ کو لازمی شامل کریں۔ اگر دانت میں کیویٹی یا مسوڑوں میں کوئی مسئلہ ہے تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ بروقت علاج کئی بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔

ترش غذا کا بہت زیادہ استعمال نہ کریں۔ ترش اور کھٹی غذاؤں میں لیمو، سوڈا، سٹرس فروٹس وغیرہ شامل ہوتے ہیں۔ ایسے ٹوتھ پیسٹ استعمال کریں جس میں فلورائیڈ شامل ہو۔

نوٹ: مندرجہ بالا صرف احتیاطی تدابیر ہیں۔ اگر کسی کو دانتوں سے متعلق کوئی بھی مسئلہ ہو تو پہلے اپنے ڈاکٹر سے رجوع کرے۔



Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version