ہوم Health and Education راولپنڈی میں ڈینگی کی صورتحال دن بدن بگڑنے لگی

راولپنڈی میں ڈینگی کی صورتحال دن بدن بگڑنے لگی

0


---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

راولپنڈی میں ڈینگی کی صورتحال دن بدن بگڑتی جا رہی ہے، ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں سامنے آیا ہے۔

محکمہ صحت راولپنڈی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ہولی فیملی اسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ڈینگی کا ایک ایک مریض جبکہ کلر سیداں اسپتال میں بھی تین اور ٹیکسلا اسپتال میں دو مریض زیرِ علاج ہیں۔

محکمہ صحت راولپنڈی کے مطابق ضلع بھر میں 450 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے، ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 50 مقدمات درج اور 7 مقامات کو سیل کر دیا گیا ہے۔

محکمہ صحت راولپنڈی کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 48 چالان جبکہ 40 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

محکمہ صحت راولپنڈی کا کہنا ہے کہ رواں برس مجموعی طور پرڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 253 مقدمات کا اندراج ہو چکا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version