ہوم Health and Education راولپنڈی: ڈینگی ایمرجنسی کے تحت 4 ہزار سے زائد مقدمات درج

راولپنڈی: ڈینگی ایمرجنسی کے تحت 4 ہزار سے زائد مقدمات درج

0


—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

راولپنڈی میں رواں سیزن میں ڈینگی ایمرجنسی کے تحت 4 ہزار سے زائد مقدمات درج کیے گئے۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ انسداد ڈینگی مہم کے دوران 3 ہزار کے قریب عمارتوں کو سیل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا۔

ڈی سی کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں ڈینگی آگاہی کے خصوصی سیمینارز منعقد کیے جا رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے یہ بھی کہا کہ ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں ٹیمیں 24 گھنٹے کام کر رہی ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version