ہوم Health and Education رواں سال خیبر پختون خوا میں خسرہ سے کتنے بچوں کی اموات...

رواں سال خیبر پختون خوا میں خسرہ سے کتنے بچوں کی اموات ہوئیں؟

0


— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

رواں سال خیبر پختون خوا میں ایک ہزار سے زائد بچوں میں خسرہ کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر محمد عارف نے بتایا ہے کہ بچوں میں ایک ہزار سے زائد خسرہ کے کیسز سامنے آئے ہیں، ڈی آئی خان 185، پشاور147، چارسدہ 113 اور صوابی میں 92 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ رواں سال صوبے میں خسرہ سے 13 بچوں کی اموات ہوئیں۔

ڈاکٹر محمد عارف نے بتایا کہ خسرہ سے 2 سے 5 سال کے بچے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

اس حوالے سے وزیرِ صحت قاسم علی شاہ نے ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر محمد عارف سے رپورٹ طلب کر لی۔

وزیرِ صحت قاسم علی شاہ کا کہنا ہے کہ خسرہ ہمارے معاشرے میں وبا کی صورت اختیار کر چُکا ہے۔

اُنہوں نے عوام سے بچوں کو جلد سے جلد ویکسین لگوانے کی اپیل بھی کی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version