ہوم Health and Education سردیوں میں کجھور اور دودھ کا کومبو صحت بخش غذا

سردیوں میں کجھور اور دودھ کا کومبو صحت بخش غذا

0



(ویب ڈیسک) کھجور ایک ایسی غذا ہے جو اپنے غیر معمولی صحت کے فوائد کے لیے قابل ذکر ہے ، کھجور وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس کا بہترین ذریعہ ہے۔ 

لیکن ایک گلاس دودھ کے ساتھ کھجور کو ملانا سردیوں میں آپ کے جسم کو کئی گنا زیادہ صحت مند، مضبوط اور توانا رکھنے کا موثر طریقہ بن جاتا ہے۔

کھجور سے حاصل ہونے والی توانائی اس وقت اور زیادہ حاصل ہوتی ہے جب اسے دودھ کے ساتھ ملایا جائے جس میں پروٹین اور صحت بخش چکنائی موجود ہوتی ہے۔ یہ کومبو آپ کو ایسی انرجی فراہم کرتا ہے۔

کھجور میں فائبر اور قدرتی مٹھاس ہوتی ہے جو توانائی میں شدت بڑھاتی ہے۔ جب آپ دودھ کو کھجور کے ساتھ ملاکر پیتے یا کھاتے ہیں تو یہ مرکب ہاضمے کو سست کرتا ہے جو چکنائی اور پروٹین کے جذب کے لیے فائدہ مند ہے۔

مزید برآں کھجور اور دودھ کا کومبو دل کی بیماری اور ہائی بلڈ پریشر کے خطرے کو کم کرنے اور خون کی صحت مند گردش کو بھی فروغ دینے میں مدد کرتا ہے کیونکہ یہ پوٹاشیم اور کیلشیم سے بھرپور ہوتا ہے جو دل کی صحت کے لیے دو اہم غذائی اجزاء ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version