ہوم Health and Education سرکاری کالجزمیں اساتذہ کی عارضی بھرتی کرنے کا فیصلہ

سرکاری کالجزمیں اساتذہ کی عارضی بھرتی کرنے کا فیصلہ

0



(عمران یونس) سرکاری کالجزمیں سینکڑوں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشنزپنجاب نے عارضی بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ڈی پی آئی کالجزنےسی ٹی آئی کی بھرتیوں کیلئےتفصیلات مانگ لیں، ابتدائی طور پر خواتین کالجز میں عارضی اساتذہ بھرتی کیےجائیں گے، تمام ڈائریکٹرکالجزسےعارضی اساتذہ کی بھرتی کیلئےایکشن پلان طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پولیو سے ایک اور بچہ متاثر

پنجاب بھر کے ڈائریکٹرز کے نام مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا، مراسلے کے مطابق خواتین کالجز میں کتنے اساتذہ کی اسامیاں درکار ہیں؟ کن کن مضامین میں اساتذہ درکار ہیں؟ اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے جلد تفصیلات فراہم کی جائیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version