کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں ایک لڑکی فلو کی شکایت کے ساتھ ہسپتال گئی جہاں ٹیسٹ کرنے پر اس کو ایسا موذی مرض لاحق ہونے کا انکشاف ہوا کہ دو ماہ بعد ہی لڑکی کی موت ہو گئی۔
میل آن لائن کے مطابق آسٹریلوی شہر ایڈلیڈ کی رہائشی 28سالہ ایشلی کولمر نامی اس لڑکی کو دراصل بلڈ کینسر تھا، جس کی ایک علامت کے طور پر اسے فلو کی شدید شکایت ہو رہی تھی۔ایشلی کولمر ایک نیل آرٹسٹ تھی اور اپنا بیوٹی سیلون چلاتی تھی۔ رائل ایڈلیڈ ہسپتال میں ڈاکٹروں نے علاج شروع کیا تاہم اس کا کینسر لاعلاج ہو چکا تھا جس کے سبب ایشلی دو ماہ بعد دنیا سے رخصت ہو گئی۔ ایشلی کی ایک کزن نے ایک مقامی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ دو ماہ ایشلی نے ہسپتال میں ہی گزارے، اس کے خون کے کئی ٹیسٹ ہوئے، بلڈ ٹرانسفیوژنز اور کیمو ہوئیں مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔ایشلی کی اکتوبر 2021ءمیں شادی ہوئی تھی۔