ہوم Health and Education قائم مقام ریکٹر اسلامک یونیورسٹی کی خراب کارکردگی پر قبلہ ایاز کا...

قائم مقام ریکٹر اسلامک یونیورسٹی کی خراب کارکردگی پر قبلہ ایاز کا چیف جسٹس کو خط

0



اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) شریعت اپیلٹ بینچ کے جج جسٹس قبلہ ایاز نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو اسلامک یونیورسٹی کے انتظامی امور پر خط لکھ دیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق جسٹس قبلہ ایاز نے خط میں قائم مقام ریکٹر اسلامک یونیورسٹی کے کنڈکٹ اور کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
خط میں لکھا گیا ہے کہ ڈاکٹر مختیار احمد کو یونیورسٹی معاملات میں بہتری کے لئے قائم مقام ریکٹر بنایا گیا لیکن ڈاکٹر مختیار احمد کا بورڈ آف گورننگ اجلاس میں رویہ قابل افسوس ہے، بورڈ آف گورننگ اجلاس کے میٹنگ منٹس تیار نہیں ہوئے۔
خط کے متن کے مطابق بورڈ آف ٹرسٹی کا آئندہ اجلاس جدہ میں رکھا گیا ہے جس میں سپریم کورٹ فیصلے کے برعکس یونیورسٹی کے نئے صدر کے انتخاب کا امکان ہے۔
جسٹس قبلہ ایاز کی جانب سے خط میں درخواست کی گئی ہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی بطور ممبر بورڈ آف ٹرسٹی یونیورسٹی کے معاملات کی رپورٹ منگوائیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version