ہوم Health and Education لاہور: نمبر کم آنے پر میٹرک کے طالب علم کی خودکشی

لاہور: نمبر کم آنے پر میٹرک کے طالب علم کی خودکشی

0



(وقاص احمد) لاہور میں میٹرک کے طالبعلم نے کم نمبر آنے پر خودکشی کرلی۔
 ترجمان ایدھی سنٹر لاہور بیورو کے مطابق لاہور کے نواحی سرحدی گاؤں پڈانہ میں 15 سالہ طالب علم نے خودکشی کر لی، 15 سالہ نوجوان نے پانی والی ٹینکی سے چھلانگ لگا کر زندگی گنوا لی، 15 سالہ طالب علم ارسلان نے میٹرک جماعت میں نمبر کم آنے پر دل برداشتہ ہو کر خودکشی کی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور بورڈ میں میٹرک امتحان میں کامیابی کا تناسب کتنا رہا؟ حیران کن اعدادوشمار جاری

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر کاروائی کا آغاز کر دیا ہے، لاش کو ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version