لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ مریم نواز سے فارن،کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس،عالمی بینک اور یونائیٹڈ نیشن پاپولیشن فنڈ کے مشن نے ملاقات کی۔
مشن میں سینئر ہیلتھ سپیشلسٹ ورلڈ بینک مانو بھٹارائی،پولیٹیکل کونسلر برٹش ہائی کمشنر زوئی ویئر،فارن ،کامن وہیلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کی ہیلتھ ایڈوائزر ڈاکٹر سارہ شہزاد،یو این ایف پی اے پاکستان کی نمائندہ لوئے شبانے، صوبائی ترجمان یو این ایف پی اے تانیہ درانی، پروگرام اینالسٹ حسنہ چیمہ، پروگرام ایسوسی ایٹ مومنہ اسد شامل تھے۔
دوران ملاقات میں موثر اور پائیدار پالیسی کے تسلسل کی ضرورت پر زور اور پاپولیشن ویلفئیر کے اہداف کے حصول کےلئے اشتراک کار پر اتفاق کیا گیا، فیملی پلاننگ پروگرام کے اہداف کے حصول کے لیے وسائل ہم آہنگ کرنے کا جائزہ بھی لیا گیا۔
ایف سی ڈی او،عالمی بینک اور اقوام متحدہ پاپولیشن فنڈ (UNFPA) کے وفد نے وزیر اعلی مریم نواز کے عوامی فلاح و بہبود کے ویژن کو سراہا ۔ہیلتھ اور پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میں سروس ڈیلیوری امور میں بہتری کے لئے تجاویز اور سفارشات کا جائزہ بھی لیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا اس موقع پر کہناتھا کہ ترقی خوشحالی کے عورت کی ایمپاورمنٹ پر فوکس کرنا ہوگا،سماجی اور خانگی امور میں خواتین کی خود مختاری ضروری ہے ،ماں اور بچے کی صحت کے لئے صوبہ بھر میں مراکز صحت کو ری ویمپ کررہے ہیں۔